ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اب تیسرے کی تیاری ہے,شیخ رشید

Sheikh Rasheed
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اور اب تیسرے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہو گا۔ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح اسماعیل نے ایل پی جی پر لیوی بھی بڑھا دی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے جبکہ فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں۔