کراچی روانگی سے قبل دعا زہرا کی نئی تصویر وائرل

Dua Zehra Case
کیپشن: Dua Zehra Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر   سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سے متعلق مختلف یوٹیوبرز کا دعویٰ ہے کہ زیر غور تصویر دعا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی  ہے جس کے بعد دعا موٹر وے کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہو گئیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-24/news-1658643272-4993.jpg

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور دعا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیےجائیں۔