ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وقار زکا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

وقار زکا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پب جی گیم پر لگی پابندی ختم کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا پب جی گیم بحال کرنے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، دوسری جانب وقار زٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی گیم پر پابندی کے خلاف محفوظ کیا گیا،مختصر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو گیم کو فوری طور پربحال کرنے کا حکم دیدیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو گیم سے متعلق درخواستوں پر 7 روز میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔یکم جولائی کو پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی عائد کردی تھی۔جس کے بعد فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب آن لائن پب جی گیم کی بحال پر  نوجوان  سوشل میڈیا پر ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر  وقار زکا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔گیم پر پابندی عائد ہونے پر پی ٹی اے کے اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر سب سے پہلے وقار زکا نے آواز اٹھائی تھی اور اس پر سے پابندی ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی دائر کی تھی۔

میزبان کا نے موقف اپنایاتھا کہ پابندی سے ملکی ٹیکنالوجی کو فروغ ملنے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے، یہ پاکستانی نوجوانوں کی ای سپورٹس سے دوری کا طریقہ ہے جب کہ دنیا کہاں سے کہاں جا رہی ہے۔

ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران  پی ٹی اے کے نمائندے نے عدالت کو بتایا تھا کہ پب جی پر مذہبی روایات کے خلاف اور غیراخلاقی مواد ملا ہے، جس کے بعد گیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ صرف درخواست آ جانے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، پی ٹی اے کو کسی ماہر نفسیات کی رائے لینی چاہیے تھی، اور اپنا مائنڈ اپلائے کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer