ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا

حکومت پنجاب نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت نے لاہور میں راوی کے کنارے جدید شہر بسانے کے معاملے پر علیحدہ اتھارٹی کےقیام کے بعدا یک اور اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں دبئی کی طرز پر نیا الٹرا ماڈ شہر بسانے کا فیصلہ کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے راوی فرنٹ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، پنجاب حکومت اتھارٹی کےقیام کے لئے آرڈیننس جاری کرےگی،ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کثیر المنزلہ عمارتوں پر مشتمل شہر کے قیام کے لئے نجی شعبہ5 ہزار ارب کی سرمایہ کاری کرےگا۔

اس اعلان کے بعد اب لاہور میں ایک نیا ہسپتال بنانےکا فیصلہ کیا ہے،یہ ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کےنام سے بنایا جائے گا،اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال دو سو بند پر مشتمل ہوگا،منصوبےپرمجموعی طور پر پانچ ارب روپےلاگت آئے گی،اس ہسپتال کی تعمیر کے لئےفنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی،ہسپتال میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے،اس ہسپتال میں خون سے متعلقہ تمام بیماریوں کا علاج کیا جائے گا ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلے کا فیصلہ اچانک سامنےآیا کیونکہ اس سے قبل نئے ہسپتال کے بارے کوئی خبر نشر نہیں ہوئی اور نہ کسی اجلاس میں اس بات پر ذکرکیا گیا،حکومت نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ نیا ہسپتال وقت کی اہم ضرورت ہے۔قبل ازیں راوی کنارے جدید شہر بسانے کے منصوبہ پر بھی اہم پیشرفت سامنے آئی تھی،راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 99 ہزار ایکڑ اراضی پر سیکشن چار کا نافذ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے گا،راوی کنارے نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی جبکہ نیا شہر بسنے سے لاہور شہر کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ جدید شہر بسانے کے لئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سےمنصوبہ کی حکمت علمی مرتب کی گئی تھی تاہم اپنے دور اقتدار میں مسلم لیگ ن یہ منصوبہ بنانا نہ سکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer