سٹی42: قلات شہر اور گردونواح میں شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوگئی, پارہ منفی 11-تک گرگیا۔
قلات میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد سائبیریا سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے ہر شے کی قلفی جمادی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہِ حرارت منفی گیارہ 11- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،شدید سردی کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، شدید سردی کےباعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ۔
شدید سردی میں سوئی گیس مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے شہر ی ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے۔