ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم میں مرچنڈائز شاپ کا افتتاح کردیا

 چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم میں مرچنڈائز شاپ کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی  نے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کی مرچنڈائز شاپ کا افتتاح کر دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، سی او پی سی بی سمیر احمد سید ، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ہمراہ ہیں ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی  نے  قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا پہلے شائقین کےلئے ایک عارضی شاپ تھی۔کچھ دنوں میں یہاں ایک کافی شاپ بھی بن جائے گی۔ شائقین دوسرے  ملک  سے   یہاں سے آن لائن بھی خریداری کر سکتے ہیں۔

 چیئرمین پی سی بی  نے کہا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے فیصلہ حکومت پاکستان کرئے گی۔وزیراعظم پاکستان ملک میں نہیں ان کی وطن واپسی پر بات کریں گے ۔بنگلہ دیش کےساتھ زیادتی کی گئی ہے۔اگر حکومت نے ورلڈکپ جانے کا فیصلہ کرئے گی اگر اجازت نہ ملی تو نہیں جائیں گے۔پھر آئی سی سی بائیسویں ٹیم کے  آئیں۔
ورلڈ کپ جانے کا فیصلہ حکومت پاکستان نے کرنا ہے۔کھلاڑی ہم سے جب رابطہ کرئے گا پھر بتائیں گے کہ فراڈ ہوا یا نہیں۔کھلاڑیوں نے ابھی رابطہ نہیں کیا۔بنگلہ دیش اسی طرح آئی سی سی کا ممبر ہے جس طرح پاکستان ہے۔ایک ملک سب کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ ہمارے پاس اے بی سی بہت پلان ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان  نے کہا نشتر پارک کو ایک اچھی جگہ بنائیں گے۔ شہری یہاں آ کر انجوائے  کریں  گی۔ خوشاب میں ایک خوبصورت سٹیڈیم بنائیں گے۔