ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ؛ ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ؛ ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سردی کی شدت کے باعث ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاکہ شہریوں کو سرد موسم میں سہولت فراہم کی جا سکے۔  

کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی سردی اور عوامی شکایات کے پیش نظر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے فیصلہ کیا ہے کہ سرد علاقوں میں ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔  

ترجمان کے مطابق فیصلہ بڑھتی ہوئی سردی اورعوامی شکایات کے بعد کیا گیا تاہم مکران ڈویژن، سبی اور نصیر آباد کے علاقوں پر بھی لاگو ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جائے گی۔  

خیال رہے کوئٹہ میں ریکارڈ توڑ سردی اور ٹھنڈ کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔