ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں، ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستان اداکارہ سارہ عمیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اگرچہ ٹک ٹاک پر سارہ عمیر کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں، تاہم مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور ان کی بھارتی گانے پر بنائی گئی ڈانس ویڈیو کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔
بیشتر صارفین کے مطابق اداکارہ سادگی میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔ طلاق کے بعد اس طرح دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی تھی، ان کے 2 بیٹے ہیں۔ تاہم طلاق کے بعد انہوں نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔