شہریو ں کو  ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،وزیر اعلیٰ پنجاب

Important meeting, under Cm Punjab,,City42
کیپشن: Care taker Cm Punjab presiding over a meeting,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ،اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے شرکت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ 
 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظا می اقدامات اٹھائے جائیں -شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں -اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے- 
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم بھی دیا، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔  لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں جبکہ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ 
 نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،  خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اس موقع پر   چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پولیس نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔