واٹس ایپ کا بہترین سیکیورٹی فیچر تمام صارفین کیلئے دستیاب

WhatsApp
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ میں'ویو ونس' کا فیچر موجود ہے۔اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔مگر اس فیچر میں ایک  کمزوری موجود تھی اور وہ تھی  تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا۔
لیکن اب واٹس ایپ نے  میسجز کا اسکرین شاٹ لینا ناممکن بنا دیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ویو ونس کے تحت بھیجے جانے والے میسجز کے اسکرین شاٹس لینا ممکن نہیں ہوگا۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اسے اکتوبر 2022 میں بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا۔مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔کمپنی کے مطابق اگر اب کوئی صارف ویو ونس کے تحت بھیجے گئے کسی میسج کا اسکرین شاٹ لینے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو اسکرین بلیک ہوجائے گی۔

یہاں تک کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے بھی ایسے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ ویو ونس کو متعارف کراتے ہوئے واٹس ایپ نے کہا تھا کہ اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔مگر اسکرین شاٹ لینے کے باعث صارفین کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا جس کی روک تھام اب کی جارہی ہے۔