ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول و ڈیزل کی قلت سےمتعلق اوگرا کا بڑابیان آگیا

پیٹرول و ڈیزل کی قلت سےمتعلق اوگرا کا بڑابیان آگیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے 1 لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریز پیٹرولیم کی مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-24/news-1674546709-7456.jpg

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو چکا ہے۔