پنجاب یونیورسٹی کے 50 سے زائد طلبا گرفتار

 Police crackdown
کیپشن: arrested students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف پولیس کا آپریشن،پولیس نے 50 سے زائد جمعیت کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا،کارکنان مختلف ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھے۔
 پنجاب یونیورسٹی میں پولیس نے اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد جمعیت کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔انتظامی شعبے خے مطابق کارکنان شعبہ سپورٹس میں خارج شدہ طلباء کو امتحان دلوانے کے لئے جمع ہوئے۔شعبے کی انتظامیہ نے خارج شدہ جمعیت کے کارکنوں کا امتحان لینے سے انکار کیا۔جمعیت کے کارکنان مختلف ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔

دوسری جانب ناظم جماعہ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے جمعیت کے مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بولا،طلبہ کو فی الفور رہا کیاجائے ،اگر کسی بھی طالب علم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ انتظامیہ ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer