واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، نئی سہولت متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، نئی سہولت متعارف
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اینڈ رائڈ سے  آئی  فون میں اب چیٹ سمیت میسجز بھی منتقل ہوسکیں گے ، واٹس ایپ نے سروس متعارف کرادی۔
گزشتہ سال اگست میں واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔جسے  ابتدائی اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر متعارف کرایا تھا، لیکن اب  یہ فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے۔
فیچر سے متعلق اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے ہیں۔ ٹرانسفر سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے پرمیشن مانگی جائے گی ، اور ایپ کو اوپن اور فون کو اس وقت تک ان لاک رکھنا ہو گا جب تک چیٹ ٹرانسفر نہیں ہوجاتی۔
اس سے اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز اور سیٹنگز سب کچھ  ٹرانسفر ہوجائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر