رافائل نادال آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

رافائل نادال آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافائل نادال نے میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافائل نادال نے میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نادال نے فرانسیسی کھلاڑی آدریان مانارینو کے خلاف پہلے سیٹ میں سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ انہوں نے مانارینو کو سات - چھ، چھ - دو اور چھ - دو سے شکست دی۔ اس طرح نادال چودھویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ رافائل نادال یہ ٹورنامنٹ جیت کر اکیس گرینڈ سلیم سنگل ٹائٹل جیتنے والے پہلے مرد ٹینس کھلاڑی بن سکتے ہیں۔