بیٹی کی تصاویر وائرل، ویرات اور انوشکا کا بیان آگیا

بیٹی کی تصاویر وائرل، ویرات اور انوشکا کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی پیاری سی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آگئی ہیں، جس پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنے مداحوں سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری مکمل کی تو پویلین میں بیٹھی انوشکا شرما تالی بجانے کیلئے کھڑی ہوئیںدریں حالیکہ انہوں نے وامیکا کو اٹھا رکھا تھا ۔ وامیکا کو اٹھائے ہوئے انوشکا شرما تالی بجارہی تھی کہ کیمرہ مین نے ان کی طرف کیمرہ گھمایا اور انوشکا اور وامیکا دونوں کی ویڈیو بنا لی ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے کیوں کہ ویرات کوہلی اپنی بیٹی کی تصاویر سامنے نہیں لانا چاہتے تھے ۔تصاویر وائرل ہونے کے ویرات کوہلی انوشکا شرما اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی درخواست کی ہے کہ ان کی تصاویر کو وائرل نہ کیا جائے بلکہ انہیں ڈلیٹ کر دیا جائے ۔