لیسکو ملازمین کیلئے بری خبر

لیسکو ملازمین کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو نے نجی و سرکاری نادہندہ محکموں اور اداروں سے بارہ ارب روپے کی وصولی کے لئے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی، ہفتہ کے روز تمام دفاتر صارفین کے لئے کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی گئی ہے، کمپنی کے نجی و سرکاری نادہندگان سے ریکوری کے لئے چھٹی منسوخ کی گئی ہے، لیسکو نے نجی و سرکاری صارفین سے بلوں کی مد میں بارہ ارب روپے کی وصولی کرنی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور دیگر چارجز کیخلاف بڑے صارفین کی جانب سے مختلف عدالتوں سے رجوع کرنے کی وجہ سے ریکوری متاثر ہوئی ہے، جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی خان کی ہدایات پر دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صارفین کی بلوں کی تصحیح سمیت دیگر امور کو ہفتہ کے روز حل کروا سکیں گے۔

دوسری جانب ریکوری کی وجہ سے ہفتہ وار ہونے والی کھلی کچہریوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔