میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں؟ عدالت کا فیصلہ آگیا

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں؟ عدالت کا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور چودھری) لاہور سول کورٹ نے سپر ہٹ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر  ہونے سے رکوانے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔

لاہور سول کورٹ نے سپر ہٹ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر  ہونے سے رکوانے کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، لاہور کی سول جج نائلہ ایوب  نے ماہم نامی خاتون کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے ماجد چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست  گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بلاک بسٹر  ٹی وی سیریل میرے پاس تم ہو  میں عورت کی مسلسل تضحیک کی جارہی ہے،عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی گئی،عورت کو قابل اعتراض کردار میں پیش کرنا ناقابل برداشت ہے،درخواستگزار وکیل نےاستدعا کی  کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط نشرہونے سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے  پیمرا سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط 25 جنوری کو یعنی کل سینما میں ریلیز کی جائے گی، ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی اورعائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer