ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل

خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ذین مدنی ) خواتین سے متعلق متنازع  بیانات دینے کے حوالے سے مشہور مصنف خلیل الرحمان قمر کا ایک اوربیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

حال ہی میں ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کی مقبولیت کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈرامے کے پروڈیوسر، اداکار اور ہدایت کار سمیت تمام لوگوں نے شرکت کی۔

 اس تقریب میں جہاں فنکاروں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کیے وہیں تقریب میں خلیل الرحمان کا خواتین سے متعلق بولا گیا ایک جملہ وائرل ہورہا ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے عورت اور بے وفائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عورت فطرتا بے وفا نہیں ہوتی، اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتا عورت نہیں ہوتی۔

  خلیل الرحمان قمر کی اس بات پر وہاں موجود تمام مردوں نے تو تالیاں بجائیں تاہم تقریب میں بیٹھی کسی عورت نے تالی نہیں بجائی۔ سوشل میڈیا پر بھی خلیل الرحمان قمر کے اس جملے کو لے کر ان پر تنقید کی جارہی ہے لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ واہ اس بے ہودہ بات پر لوگ تالیاں بجارہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے خواتین کی برابری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر خواتین مردوں کی برابری چاہتی ہیں تو مردوں کا ریپ بھی کرلیں۔ ان کی اس بات پر انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer