ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر مل مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

شوگر مل مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمر اسلم ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، جو مل کاشتکار سے کم نرخ پر گنا خریدے گی اس کے مالک کو گرفتار کیا جائے گا، کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیےآخری حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شوگر ملزکی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھاکہ گنے کے کاشتکاروں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کا حق دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ شوگر مل مالکان اپنا قبلہ درست کرلیں، اس معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ جہاں کہیں سے بھی کم نرخ پر گنا خریدنے کی شکایت ملے تو فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ متعلقہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، بلال یاسین، شیخ علاؤالدین، نعیم اختر بھابھہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان، انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔