ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور ریجن  نے کراچی ریجن بلوز کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل اپنے نام کر لیا 

بہاولپور ریجن  نے کراچی ریجن بلوز کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل اپنے نام کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: بہاولپور ریجن  نے کراچی ریجن بلوز کو 59 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل اپنے نام کر لیا 

دونوں ٹیمیں اب مارچ میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ میں دیگر آٹھ ریجنز کے ہمراہ حصہ لیں گی بہاولپور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے 

بہاولپور کے کپتان محمد عمران  نے  37 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز   کھیلی ۔محمد عمران نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگا کر بہاولپور کی اننگز کا نقشہ تبدیل کر دیا 

کپتان محمد عمران کی محمد عمار(30 رنز) کے ساتھ 45 اور محمد فیضان ظفر (35 رنز ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 82 رنز کی شراکت  تھی ۔ کراچی بلوز کی جانب سے وہاج ریاض  نے  دو وکٹیں  حاصل کیں ۔ 

جواب میں فاسٹ بائولر علی شبیر کی تین وکٹوں کی بدولت کراچی بلوز کی ٹیم 16 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

بہاولپور کی جانب سے محمد عمیر، محمد جنید اور محمد باسط کی دو دو وکٹیں  ہیں جبکہ کراچی بلوز کی جانب سے اوپننگ بیٹر احسان علی کے 29 گیندوں پر 43 رنز  بنا سکے ۔ 

سی او او پی سی بی سمیر احمد سید نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی ۔بہاولپور کے محمد عمران پلیئر آف دی فائنل جبکہ محمد اکرم ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے ۔کراچی بلوز کے احسان علی ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ لے اڑے ۔وہاج ریاض کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین بائولر کے انعام سے نوازا گیا۔