ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے ریڈیو پاکستان کے وکیل کی درخواست نمٹا دی

عدالت نے ریڈیو پاکستان کے وکیل کی درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک رحمان : پشاور ہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان کے وکیل کی درخواست نمٹا دی۔

ریڈیو پاکستان حملہ کیس اور 9 مئی واقعات پر سپیکر صوبائی اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی

عدالت نے ریڈیو پاکستان کے وکیل کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے کہا اگر کمیٹی کی کارروائی سے کیس متاثر ہوا تو عدالت سے رجوع کریں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا عدالتیں فیصلے ریکارڈ کی بنیاد پر کریں گی، کمیٹی اپنا کام کرے، اسمبلی قراردادوں سے عدالتی فیصلوں پر اثر نہیں پڑتا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا یہ کمیٹی عدلیہ کے کام میں مداخلت ہے اور شواہد جمع کر رہی ہے، جس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استسفار کیاانہوں نے عدالت کے بارے میں کچھ کہا ہے؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ عدالت کے خلاف کچھ نہیں کہا گیا،  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کمیٹی کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا سپیکر کے پاس شواہد جمع کرنے کا اختیار نہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا انہیں شواہد جمع کرنے دیں، اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ہمارے ججز اتنے مضبوط ہیں کہ کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا، درخواست قبل از وقت ہے۔ کمیٹی کو کام کرنے دیں، اس سے ہمارا کچھ نہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کمیٹی کے بعض ارکان خود اس کیس میں ملزمان ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ  ان نکات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملزمان اپنی تحقیقات خود کرنا چاہتے ہیں تو کریں،اگر عدالتی کاروائی متاثر ہوئی تو پھر عدالت آئیں۔