ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کا چاند ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

روزے  29 ہوں گے یا 30 محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید کا چاند کب نظر آئے گا۔

عید کا چاند ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شوال کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا کوئی امکان نہیں،شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

غروب آفتاب کے وقت بیشتر موسمیاتی اسٹیشنز پر چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔یہ رویت کے لیے موزوں نہیں۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔

حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے اور وہی مقررہ وقت پر چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔