ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک انگلینڈ میچ، دن میں بارش کا 25 فیصد امکان

پاک انگلینڈ میچ، دن میں بارش کا 25 فیصد امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

سری لنکا کے شہر کینڈی میں پالیکیلے اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ایکیو ویدر نے دن میں بارش کا پچیس فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔

بادل اڑتالیس فیصد رہنے کی توقع ہے، رات کے وقت بارش کا امکان صرف دو فیصد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کینڈی میں شام سات بجے موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل آسمان صاف ہو جائے گا اور اہم میچ کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان اگر میچ جیتتا ہے تو اس کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں روشن رہیں گی جبکہ انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل میں رسائی آسان ہو جائے گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer