ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کا سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں پر  زیادہ ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔

 امریکی صدر  نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے پر کھیلنے والے ممالک کو مزید سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 انہوں نے  خبردار کیا کہ جو ملک امریکی سپریم کورٹ کے مضحکہ خیز فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اس پر زیادہ ٹیرف لگے گا۔

  امریکی سپریم کورٹ پچھلے ہفتے اپنے فیصلے میں ٹرمپ کی طرف سے دنیا کے ملکوں پر عائد ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

 امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا، قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔

 اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بطور صدر انہیں ٹیرف منظوری کے لیے کانگریس میں جانے کی ضرورت نہیں ہے