ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:چیمپئنز ٹرافی کے چھٹےمیچ  میں  بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش نے2 وکٹوں کےنقصان پر 15اوورز میں78 رنز بنا لئے۔

  راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوز ی لینڈ کے کپتان مچل سیٹنر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

  بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلا جھٹکا 45 رنز پر لگا ، تنزید حسن24  بنا کر بریسویل کا شکار بنے , بنگال ٹائیگر ز کی دوسری وکٹ 64 رنز پر گری ،مہدی حسن فاسٹ باؤلررورکی  کی گیند پر کیچ آؤ ہوئے۔ 

 نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔

 دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ  سٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔

 بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔

 نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔