مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان 225 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ سپیکر منتخب ہوتے ہی ملک محمد احمد نے سپیکر کی نشست سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ 

ایوان میں موجود 327 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی کے 16 نومنتخب ارکان سپیکر کے انتخاب کے تاریخ ساز الیکشن میں غیر حاضر رہے۔

27مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونےکے سبب 27 مخصوص نشستوں کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکا۔

ایوان میں موجود 327 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ان میں سے 225 ووٹ ملک محمد احمد خان کو ملے۔

سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام لاہور میں دوبارہ شروع ہوا۔

آج سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر 1997 کے رولز 9 اور 10 کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو رہے ہیں۔

موجودہ سپیکر کے انتخاب کی صدارت گزشتہ   پنجاب اسمبلی کے سپیکر محمد سبطین خان نے کی۔ اب  ڈپٹی سپیکر کا انتخاب نو منتخب سپیکر  ملک محمد احمد  کروائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224ووٹ لے کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوuy. سنی اتحاد کونسل کے سپیکر کے امیدوار احمد خان بھچر نے96ووٹ لئے. الیکشن میں کل 322ووٹ  کاسٹ ہوئے جبکہ ان مین سے 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

گزشتہ اسمبلی کے سپیکر  سبطین خان نے سپیکر کے نتیجے کااعلان کیا۔سبطین خان نے نومنتخب سپیکر ملک احمد خان کو مبارکباد پیش کی اور مصافحہ کیا۔ حلف لینے کے بعد نو منتخب سپیکر ملک محمد احمد  نے سپیکر کرسی کی صدارت سنبھال لی۔

اب نومنتخب سپیکر ملک محمد احمد  ڈپٹی سپیکر کاانتخاب کروائیں گے۔ 

شیر شیر کے نعرے

سپیکر ک ملک محمد احمد کے انتخاب کے اعلان کے بعد ایوان “شیر شیر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مریم نواز نے سپیکر منتخب ہونے پر ملک احمد خان کو  مبارک باد دی۔

مریم نواز نے ایوان میں ہاتھ ہلایا تو ن لیگی اراکین نے شیر شیر کہہ کر جواب دیا۔

ملک محمد احمد خان کے سپیکر منتخب ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کی مبارک باد،

اسمبلی کے باہر  سکیورٹی کا اہتمام

پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کے دوران امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اور جیل وین اسمبلی کے باہر موجود تھیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شافع حسین اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے حافظ فرحت عباس اور وسیم خان بادوزئی سمیت چھ ایم پی اے اور آزاد امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال خان، فتح خالق، تشکل عباس وڑائچ، جو جمعہ کو ایوان کے افتتاحی اجلاس میں موجود نہیں تھے، نےحلف لیا۔

آج سپیکر کے انتخاب سے پہلےحلف لینے والے اراکان اسمبلی نے حلف کے بعد رجسٹر میں اپنی حاضری درج کرائی جس کے بعد نماز مغرب کے لیے اجلاس 20 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے لیے پولنگ شروع ہو گئی۔

اسمبلی اسپیکر کے لیے پولنگ کے دوران 327 منتخب ایم پی اے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔