ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے تبادلے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے تبادلے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیسر کھوکھر : ڈی سی لاہوررافعہ حیدر کے تبادلہ کا خطرہ ٹل گیا۔ حکومت نے ڈی سی لاہور کو کورس پر جانے سے روک لیا ،وفاقی حکومت نے مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے رافعہ حیدر کا نام تجویز کیا تھا۔
 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے تبادلے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا۔ حکومت پنجاب نے چار ڈی سیز کو ایم سی ایم سی کیلئے بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدراور ڈی سی فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کو کورس پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسی طرح ڈی سی خانیوال وسیم حامد اور ڈی سی چکوال قرۃ العین ملک کو بھی کورس کی اجازت نہیں مل سکی، مڈکیرئر مینجمنٹ کورس 29 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے وفاق کو مذکورہ افسران کے نام کورس کی فہرست سے نکالنے کی درخواست کردی ہے۔ یہ کورس کرنے پر افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی جاتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer