ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروےمسافروین کو حادثہ ، 12افراد جاں بحق

موٹروےمسافروین کو حادثہ ، 12افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:موٹروے ایم فائو پر ٹھل حمزہ  کے قریب  مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے ، جس سے 12 افراد جاں بحق جبکہ 12  زخمی ہو گئے ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق  خان پور کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر ٹائر پھٹنے سے مسافر وین الٹ گئی  اور پیچھے سے آنے والی بس ان مسافروں پر چڑھ دوڑی جس سے متعدد افراد زخمی جبکہ12 جاں بحق ہو چکے  ہیں۔

 ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ اس سے قبل پیچھے سے آنے والی بس کے مسافر وں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی افراد کو وین سے نکالا، جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 افراد مقامی ہیں،جبکہ باقیوں کی ابھی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔ 

 اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دینے کے بعد شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،خانپور اور رحیم یار خان کی ریسکیو ٹیمیں آپریشن میں شریک ہیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer