پاکستان کا سب سے بڑا شہر دہشت گردی سے بچ گیا

پاکستان کا سب سے بڑا شہر دہشت گردی سے بچ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے دفنایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے، جس میں 30 بور پستول، شارٹ گن موجود ہیں۔حکام نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے، کھدائی کے دوران نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا تھا۔

گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی سے ہتھیار چوری ہوئے تھے، جس کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن درج مقدمات میں اسلحہ کے کئی نمبرز ایک جیسے موجود ہیں، 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تراسلحہ چوری شدہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائرلیس سیٹ بھی ملا ہے۔