روسی صدر کا یوکرائن پر حملے کا اعلان

روسی صدر کا یوکرائن پر حملے کا اعلان
کیپشن: Ukraine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی صدر ویلادمیر پیوٹن نے یوکرائن کیخلاف فوجی آپریشن کااعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانو ی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرائن کی فوج سے ہتھیارڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو اس کا جواب دیں گے۔

 صدرولادی میرپیوٹن نے کہا کہ روس کویوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی ہم یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتا۔صدرپیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے۔ یوکرین کے جوفوجی ہتھیارڈال دیں گے انہیں محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔

 دوسری جانب یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پوٹن پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر فوجی حملے سے باز رہیں ۔جبکہ یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ پوٹن نے مذاکرات کی دعوت کا جواب نہیں دیا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔روسی کے حملے کے نتیجے میںجو بھی جانی نقصان ہوگایاانسانی بحران ہوگا اس کا ذمہ دار صرف اور صرف روسی صدر ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر