ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خبر

لاہوریوں کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال ( درنایاب) اہلیان لاہور کے لئے بڑی خبر، پنجاب حکومت نے ساڑھے 4 ارب کی لاگت سے شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

محکمہ پی اینڈ ڈی کے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں شیرانوالہ گیٹ منصوبے کی حتمی منظوری دی گئی، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں شیرانوالہ گیٹ اور شاہکام چوک منصوبہ پیش کیا گیا تھا، شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کی منظوری کو پی اینڈ ڈی نے آئندہ منگل تک موخر کردیا،   شاہکام چوک کے ٹریفک کاؤنٹ پر جامع سٹڈی مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہکام چوک منصوبے کے اعتراضات پرغور کیا گیا، تھری ڈی ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا، 4 ارب 30 کروڑ کا تخمینہ تھا، لاگت میں 60 کروڑ کمی، تکمیل کا وقت بھی ایک سال سے کم کر کے 10 ماہ کر دیا گیا، شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے پر ساڑھے چار ارب لاگت کا تخمینہ لگایا گیا، جس میں لینڈ ایکوزیشن بھی شامل ہے۔

 واضح رہے کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے بعد پنجاب حکومت نے اندرون شہر کے لئے شیرانوالہ گیٹ پر فلائی اوور بنانے کا منصوبہ بنایا تھا جس پر ایل ڈی اے حکام نے پی سی ون حکومت کو پیش کیا، جس کی اب باقاعدہ منظوری دی گئی ہے، منصوبے کے لیے فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer