(زاہد چوہدری) شہر میں آوارہ کتوں کی دہشت برقرار، لاہور میں آوارہ کتوں نے مزید 82 شہریوں کو کاٹ لیا، آوارہ کتوں کے کاٹنے کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر گئی، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں بُری طرح ناکام ہوگئی۔
ضلعی حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مزید 82 شہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔ شہر مین تیزی سے بڑھتے ہوئے کٹے کاٹے کے واقعات نے شہریوں کو دہشت زدہ کر رکھا ہے اور رواں برس کے دوران اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔