سٹی 42: دورہ سری لنکا کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شاداب خان، معاذ صداقت اور احمد دانیال کی واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلے میں مشاورتی عمل جاری ہے۔
آل راونڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے، حارث رئوف کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے، فاسٹ باولر ساوتھ افریقہ اور ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر احمد دانیال کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے، کچھ کرکٹرز بی بی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔
سری لنکا میں سیریز کے میچز 7 ، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے ، ٹیمیں بغیر اجازت ردو بدل کر سکتی ہیں۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل آئی سی سی کی اجازت سے ٹیم میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔