ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی آونرشپ آوڈننس سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کے بیان پر ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون کی گفتگو

پراپرٹی آونرشپ آوڈننس سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کے بیان پر ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون کی گفتگو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار میں ممبر پاکستان بار کونسل اور معروف وکیل رہنما احسن بھون نے پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کو غیر مناسب، غیر سنجیدہ اور عدلیہ کے وقار کے منافی قرار دیا ہے۔
 وکیل رہنماء احسن بھون نے احاطہ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بیان کو فوری طور پر واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ قانون ڈرافٹ کیا اور وزیراعلیٰ کو غلط مشورہ دیا وہ نہ صرف آئینی تقاضوں سے نابلد ہیں بلکہ عدالتی نظام کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ممبر پاکستان بار کونسل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان معزز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے بارے میں نامناسب ہے۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتیں لگانا حکومت یا انتظامیہ کا کام نہیں ہے، یہ عدلیہ کا آئینی اختیار ہے۔ حکومت کو یہ سلسلہ بند کرنا ہوگا، ورنہ وکلاء سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer