ویب ڈیسک: لبرٹی چوک کرسمس کے رنگوں میں رنگ گیا ہے اور شہریوں کے لیے خوشیوں بھرا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ 42 فٹ بلند کرسمس ٹری روشنیاں بکھیر رہا ہے جبکہ سانتا کلاز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پنجاب حکومت نے کرسمس کی تقریبات کے دوران خصوصی اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت لبرٹی گول چکر کو رنگا رنگ کر دیا گیا ہے اور عوام کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، کرسمس کے موقع پر "سنو فال" کا مناظر بھی شہریوں کی دلچسپی کا باعث بنا۔
Christmas tree 42 Foot Tall Liberty Chowk Lahore, #lahoreiswaqt #ChristmasTree pic.twitter.com/4DeZtSmESs
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) December 23, 2025
شہری اور مسیحی برادری حکومتی اقدامات کو سراہ رہے ہیں اور بچے بھی کرسمس کی تقریبات میں خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
شہری اس خوشی بھرے مناظر کو کیمرے میں قید کر کے سماجی رابطوں پر شیئر کر رہے ہیں۔