ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی اور گوشت کی قیمتیں کم، شہریوں کو جزوی ریلیف

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی اور گوشت کی قیمتیں کم، شہریوں کو جزوی ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک: ملک کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

 سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو مہنگائی کے دباؤ میں جزوی ریلیف ملا ہےجبکہ انڈوں کی قیمتیں بھی مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔

 لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کا فی کلو تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے مقرر کیا گیا ہے، فی کلو گوشت کی قیمت 562 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن 363 روپے میں دستیاب ہیں۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا ہوا ہے۔

 ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 363 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 377 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی فی کلو قیمت 547 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈے 354 روپے درجن ہیں۔ ملتان میں گوشت کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے کلو ہے، برائلر مرغی کا گوشت 540 روپے کلو ہے، انڈوں کی قیمت 363 روپے درجن مقرر کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا ہوا ہے۔

 پشاور میں مرغی فی کلو مزید 15 روپے سستی ہو گئی، پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت 430 سے کم ہو کر 415 روپے کلو ہو گئی ہے۔