دانیہ ملک نے رہائی کیلئے سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

دانیہ ملک نے رہائی کیلئے سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ ملک نے ضمانت کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں معروف ٹی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں ملزمہ دانیہ ملک نے  سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایڈووکیٹ  لیاقت گبول نے بتایا کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ لیاقت گبول نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کے پاس میری موکل کیخلاف کوئی شواہد نہیں، لہذا ضمانت دی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو   دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کی تھی، ملزمہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کی شکایت پر دانیہ ملک کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔