بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر 3 افراد نے زہر کھا لیا، ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر 3 افراد نے زہر کھا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنی ماں اور بیوی کے سمیت زہر کھا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ایک خاندان نے فحش فلموں کی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے, مذکورہ شخص نے اپنی بیوی اور ماں سمیت زہر کھایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جوکہ آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بتا رہا ہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جو غیر اخلاقی فلموں میں کام کرتی ہے وہ انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے اور ان سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے۔

متاثرہ شخص ویڈیو میں کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ ’رم جھم نامی فحش فلموں کی اداکارہ نے اسے پہلے بھی جیل میں بند کروایا تھا اور اب دوبارہ  سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس اتنی رقم نہیں کہ اسے دیں، ہم اداکارہ کی روز روز کی دھمکیوں سے تنگ آکر زہر کھا رہے ہیں۔تاہم متاثرہ شخص کی جانب سے ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ ان سے رقم کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے جلد اس  کی جڑ تک پہنچ کر مذکورہ اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔