ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا

weather update
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔لاہور اور گردونواح میں دھند   کاراج ۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری بند  ۔  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

لاہور اور گردونواح میں دھند   کاراج ۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری بند ۔۔ موٹروے پولیس کی شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز ، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت۔ محکمہ موسمیات کےمطابق   پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود موسم سرد رہنے کاامکان  رہے گا،  بعض میدانی علاقوں میں دھند اسموگ پڑنے کا امکان ہے،   خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔  ہری پور،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ اور سوات میں بارش ہلکی برفباری کاامکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباداور گردونواح میں دھند اسموگ میں پڑنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جزوی ابر آلود  رہنے کاامکان ہے۔