طلبا کیلئے خریدے گئے لیپ ٹاپ گوداموں میں سڑنے لگے

طلبا کیلئے خریدے گئے لیپ ٹاپ گوداموں میں سڑنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) پنجاب حکومت کی تعلیم دشمنی یا سابقہ حکمرانوں سے عناد، طلبہ کیلئے خریدے گئے ہزاروں لیپ ٹاپس تقسیم نہ کیے گئے، پنجاب حکومت نے تقسیم کیلئے بھیجی گئی سمریوں پر بھی چپ سادھ لی۔

سابق دورِ حکومت میں ذہین طلباء کو لیپ ٹاپس دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس کیلئے ہر سال 1 لاکھ لیپ ٹاپس منگوائے گئے۔ ذرائع کے مطابق 2013، 2014 اور 2015 کے 10 ہزار لیپ ٹاپس تاحال تقسیم نہیں کئے جا سکے، جن کی مالیت 45 کروڑ کے قریب ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کیلئے تین بار پنجاب حکومت کو سمری بھیجی مگر پنجاب حکومت نے سمری پر کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ اس وقت لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے 9 انٹرمیڈیٹ بورڈز میں کئی سال سے لیپ ٹاپس پڑے ہیں، جن میں سے بیشتر خراب ہو چکے ہیں مگر پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی۔