ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں 25 جنوری سے سپورٹس لیگ کرانے کا فیصلہ

 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں 25 جنوری سے سپورٹس لیگ کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں 25 جنوری سے سپورٹس لیگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن سپورٹس لیگ کے اخراجات برداشت کرے گا۔

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں یونیورسٹیز کے طلبا کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا، وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے اجلاس میں شریک وائس چانسلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 جنوری سے مقابلوں کا آغاز کیا جائے گا، ایچ ای سی نے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔

 اجلاس میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی، وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور، وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر بشری مرزا سمیت دیگر جامعات کے وائس چانسلرز اور محکمہ کے افسروں نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer