ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب ٹاؤن پولیس نےموٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا

نواب ٹاؤن پولیس نےموٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:نواب ٹاؤن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عدنان مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔