عابد چودھری: لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں فارمیسی کے اندر بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم فارمیسی میں داخل ہوکر بچے نور الحسن کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
ملزم نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کے مطابق بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔