ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالہ کے گھر رہنا مہنگا پڑ گیا؟ ڈیفنس میں نوجوان فائرنگ سے زخمی

ڈیفنس میں خالو سے مبینہ تنازع، فائرنگ سے نوجوان زخمی، مقدمہ درج

خالہ کے گھر رہنا مہنگا پڑ گیا؟ ڈیفنس میں نوجوان فائرنگ سے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔

ڈیفنس اے پولیس نے زخمی نوجوان ابرار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ابرار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خالہ کے کہنے پر ڈیفنس فیز 4 میں ان کے گھر رہائش پذیر ہے، تاہم اس کے خالو کو اس کا خالہ کے ساتھ رہنا پسند نہیں۔

متن کے مطابق نوجوان نے الزام عائد کیا کہ چند روز قبل اس کے خالو نے مبینہ طور پر حملہ آوروں کے ذریعے اسے فائرنگ کرکے زخمی کروایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔