فاران یامین:لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ایسے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مارنے سمیت 102 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق اہلکاروں نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے ملزم کو روک کر چیک کیا، جس کے بعد اس کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف کریمنل گروہوں کا سرغنہ ہے اور اس کے خلاف چوری، ڈکیتی اور جھپٹا سمیت 102 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں۔
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزم سعید کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مناواں کے حوالے کردیا ہے۔