ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کی امریکا روانگی، عابد عزیز شیخ آج قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے

چیف جسٹس کی امریکا روانگی، عابد عزیز شیخ آج قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں عدالتی امور کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ آج صبح 10 بجے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،  جسٹس شمس محمود مرزا اُن سےحلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوگی۔اس موقع پر پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز بھی شریک ہوں گے۔