موٹر وہیکل اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر رعایت کب تک برقرار رہے گی ؟

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 24 واں اجلاس ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں کیلئے صوبائی وزراء کو اگلے 7روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ کابینہ کا متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار  ۔ صوبائی وزراء،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریسکیو1122کی دن رات محنت کو سراہاگیا۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کرنے والے صوبائی وزراء نے ریسکیواینڈ ریلیف سرگرمیوں کے بار ے میں رپورٹس پیش کیں۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ   ای پے کے ذریعے موٹر وہیکل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت جون2024تک برقرار رہے گی۔
میوہسپتال کا نیا او پی ڈی بلاک بنانے کی منظوری بھی مل گئی ۔کارڈیک انسٹی ٹیوشنز اور ٹرثری کیئر ہسپتالوں کے کارڈیک یونٹس میں انجیو گرافی سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری بھی مل گئی ۔ ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج کیلئے مزید 20کیتھ لیب کا اضافہ ہوگا۔ 
فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس کو رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری  مل گئی ۔ رام پیاری محل گجرات کی تاریخی بلڈنگ کی بحالی و تحفظ کا انتظام لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے اور محکمہ ایکسائز کے ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم کے کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دے دی ۔ 
طاہر یعقوب بھٹی کے بطورصدر مستعفی ہونے پر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے مستقل صدر کی بھرتی اور قائمقام پوسٹنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ مزار بابا بلھے شاہ  ؒ قصور کی تزئین وآرائش اورتعمیر وبحالی کیلئے فنڈز کی منظوری  بھی مل گئی ۔صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے  اجلاس میں شرکت کی ۔