معروف بھارتی اداکارہ کے ہوٹل کے کمرے میں خفیہ کیمرے کا انکشاف؟

 معروف بھارتی اداکارہ کے ہوٹل کے کمرے میں خفیہ کیمرے کا انکشاف؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کریتی خربندہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے  سے متعلق انکشاف کیاہے جس نے انہیں عدم تحفظ کے احساس اور خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں  ایک ایسے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا کہ جب فلم کی شوٹنگ کے بعد ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے پر انہوں نے وہاں چھپا ہوا کیمرا دریافت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں بلکہ بہت خوفناک ہے، یہاں پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔

 اداکارہ نے بتایا کہ  اپنے کمرے میں داخل ہوئی تو تھوڑا سا ادھر ادھر دیکھنے سے ہی وہ کیمرا سیدھا سیدھا نظر آگیا تھا، وہ بہت ہی بے ڈھنگے انداز سے چھپایا گیا تھا لیکن میں اس وقت واقعی ڈر گئی تھی کہ اگر میں اس حوالے سے محتاط نہ ہوتی تو شاید کسی بڑی مصیبت میں بھی پھنس سکتی تھی۔

 کریتی خربندہ  کا کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ کام کیا تھا وہ اس کام کا ماہر نہیں تھا اس لیے وہ کیمرے کو صحیح طریقے سے چھپا نہیں پایا تھا،کیمرا چھپانے والا نہیں جانتا تھا کہ میں اور میرا اسٹاف ایسے معاملات میں بہت ہی محتاط رویہ اختیار کرتے تھے۔