ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کے اقدام پر وہ وزیراعظم شہباز شریف کےغریب دوست اقدام کا خیر مقدم کرتی ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ راجن پور کے سیلاب متاثرین کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا، وہ خود سیلاب متاثرین کے پاس جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللّٰہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں۔