طلبا کیلئے خوشخبری،دو چھٹیوں کا اعلان

School, Holidays
کیپشن: School, Holidays
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)   طلبا کیلئے خوشخبری، سندھ بھرمیں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

 وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی بارشوں کے پیش نظر دی گئی،فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکول و کالجز پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔